محکمۂ آثار قدیمہ کے تحت آنے والی سبھی عمارتوں، مقامات اور میوزیم بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
کورونا کا اثر
کورونا کا اثر

 

 

نئی دہلی:کووڈ 19 کے سبب آثار قدیمہ کے تحت آنے والے تمام مقامات بند کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مرکز نے محکمۂ آثار قدیمہ کے تحت آنے والی سبھی عمارتوں، مقامات اور میوزیم کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ثقافت کے محکمہ کے وزیر پرہلاد پٹیل نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ آثار قدیمہ کے یہ مقامات 15 مئی تک بند رہیں گے۔