الکیش شرما نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری کا چارج سنبھالا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-05-2022
الکیش شرما نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری کا چارج سنبھالا
الکیش شرما نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری کا چارج سنبھالا

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

سنہ 1990 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر الکیش کمار شرما نے جمعرات کو یہاں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔

یہ اطلاع ایک سرکاری ریلیز میں دی گئی۔

کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس مسٹر شرما اس سے قبل کابینہ سکریٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری اور سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ اقتصادی، خزانہ، صنعت، زراعت اور دیگر متعلقہ وزارتوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے سے متعلق تمام وزارتوں اور کابینہ کی تجاویز کے معاملوں کو بھی دیکھتے تھے۔

وہ اکتوبر 2015 سے ستمبر 2019 تک نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این آئی سی ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر رہے۔ سال 2012-15 تک وہ مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ریاستی سڑکوں میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر ہائی وے پلاننگ کے کام کو دیکھتے رہے۔

وہ 2006-09 تک اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) میں نیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر رہے اور شہری ترقی اور غربت کے خاتمے سے متعلق منصوبوں کی نگرانی کی۔

مسٹر شرما کو کیرالہ میٹرو ریل لمیٹڈ، کیرالہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور حکومت کیرالہ میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔