علی گڑھ: بچوں کو زد و کوب کرنے کے الزام میں مولوی گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
علی گڑھ: بچوں کو زد و کوب کرنے کے الزام میں مولوی گرفتار
علی گڑھ: بچوں کو زد و کوب کرنے کے الزام میں مولوی گرفتار

 

 

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے تھانہ ساسنی گیٹ کے محلہ لڑیا کے مدرسہ جامعہ طالب القرآن میں بچوں کے پیروں میں رنجیرباندھنے کے معاملے میں مدرسہ کے ناظم مولوی فہیم الدین سمیت دو لوگوں کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

وہیں منگل کو ویڈیو وائرل کرنے والے لوگوں سے مدرسہ کے حامیوں نے مار پیٹ بھی کی۔ مدرسہ میں بچوں کے پیروں میں رنجیر باندھے ہونے کی ویڈیو پیر کےروزوائرل ہوئی تھی ۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ مدرسہ پہنچی پولیس ٹیم کو ایک بچہ زنجیر سے باندھا ہوا ملا تھا ۔ مولوی فہیم الدین کو پولیس تھانہ ساسنی گیٹ لے آئی۔

اس نے کہا تھا کہ سرپرستوںکی رضامندی سے بچوں کو زنجیر سے باندھا جاتا ہے، کیونکہ وہ پڑھنے کے بجائے بھاگ جاتے ہیں ۔

منگل کو بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کے الزام میں پولیس نے مولوی فہیم الدین ولد عبدالشکور رہائشی لڑیا سرائے بھٹ، ساسنی گیٹ ، شہزاد ولد محمد عبداللہ خاں ساکن اسلام نگر ،جمال پور کو گرفتار کیا ۔

دوسری جانب ویڈیو وائرل کرنے کے ملزم وسیم و دیگر لوگوں پرمشتعل مدرسہ کے حامیوں نے حملہ بول دیا ۔ ان سے شدید مارپیٹ کی گئی۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچی ، لیکن اس سے پہلے حملہ آور فرار ہو گئے۔ حملہ آروں کی تلاش میں پولیس مصروف ہوگئی ہے۔