دہلی میں ہیلی کاپٹرروکے جانے پر اکھیلیش نے لگایا بی جے پی الزام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-01-2022
دہلی میں ہیلی کاپٹرروکے جانے پر اکھیلیش نے لگایا بی جے پی الزام
دہلی میں ہیلی کاپٹرروکے جانے پر اکھیلیش نے لگایا بی جے پی الزام

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو  نے الزام لگایا کہ دہلی میں ان کے ہیلی کاپٹر کو روکا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، 'میرا ہیلی کاپٹر اب بھی بغیر کوئی وجہ بتائے دہلی میں رکھا ہوا ہے اور اسے مظفر نگر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ جبکہ بی جے پی کے ایک اعلیٰ لیڈر نے ابھی یہاں سے اڑان بھری ہے۔ یہ ہارنے والی بی جے پی کی گھناؤنی سازش ہے۔ لوگ سب کچھ سمجھ رہے ہیں.

اکھلیش کی یہ پوسٹ دوپہر 2:34 بجے آئی۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد 3:10 پر ایک اور پوسٹ آئی کہ انہیں فلائٹ کی منظوری مل گئی ہے۔

انہوں نے لکھا، 'طاقت کا غلط استعمال لوگوں کے ہارنے کی علامت ہے۔ یہ دن سوشلسٹ جدوجہد کی تاریخ میں بھی لکھا جائے گا! ہم فتح کی تاریخی اڑان بھرنے جا رہے ہیں.

 ایس پی کے ترجمان منوج کاکا کا کہنا ہے کہ ہمارے قومی صدر کا پرائیویٹ طیارہ تقریباً ڈھائی گھنٹے روکا گیا تھا اور وقت پر دہلی پہنچ گیا تھا۔ اس کے باوجود انہیں پریس کانفرنس کے لیے مظفر نگر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے وہاں سے اپنی فلائٹ لے لی۔

 جمعہ کو ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کی پہلی مشترکہ پریس کانفرنس دو اضلاع میرٹھ اور مظفر نگر میں ہونے والی ہے۔ اکھلیش اور جینت پہلے مظفر نگر میں صبح 1 بجے مشترکہ پریس کانفرنس کرنے والے تھے، لیکن وہ ابھی تک وہاں نہیں پہنچ سکے ہیں۔

بی جے پی لیڈران گزشتہ ایک ہفتے سے مغربی یوپی میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ایسے میں اکھلیش-جینت کی مشترکہ بات چیت کو بی جے پی کی مہم کا جواب دینے کی تیاری سمجھا جا رہا ہے۔ ایک دن پہلے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی اکھلیش پر تنقید کی۔ مانا جا رہا تھا کہ جمعہ کو جینت کے ساتھ اکھلیش بھی بی جے پی پر حملہ کریں گے۔

 اکھلیش کو 12.50 بجے مظفر نگر آنا پڑا شیڈول کے مطابق اکھلیش یادو کو 12.15 بجے دہلی سے مظفر نگر کے لیے روانہ ہونا تھا۔ 1.10 منٹ پر ہوٹل سولٹیئر ان میں پریس کانفرنس ہوئی۔ سہ پہر 3.30 بجے اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے صدر چودھری جینت سنگھ کی میرٹھ میں کانفرنس ہونی تھی۔