اکھاڑا پریشد نے بھاگوت کے بیان کی حمایت کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2021
اکھاڑا پریشد
اکھاڑا پریشد

 

 

پریاگراج(یوپی)  اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد (اے بی اے پی) نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے حالیہ بیان کی حمایت کی ہے۔

اے بی اے پی کے صدر مہنت نریندر گری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ سچ ہے کہ ملک میں بسنے والے ہندوؤں کے ساتھ ساتھ مسلمان اور عیسائی ایک ہی ڈی این اے رکھتے ہیں۔

مہنت گیری نے ماب لیچنگ(Mob lynching) کے واقعات پر موہن بھاگوت کے تبصرے کی بھی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لینچنگ کے واقعات کا کسی بھی طرح سے جائز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھاگوت نے صحیح کہا ہے کہ کسی بھی مسلمان کو ملک چھوڑنے کے لئے کہنا غلط ہے۔