اجمیر: منظور ظہور شاہ چشتی کی کتاب کی رونمائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-01-2022
اجمیر:  منظور ظہور شاہ چشتی کی کتاب کی رونمائی
اجمیر: منظور ظہور شاہ چشتی کی کتاب کی رونمائی

 

 

منظور ظہور، اجمیر

  سلطان الہند عطائے رسول حضرت خواجہ معین الدین چشتی رح کے 810ویں کے عرس کے سلسلے میں آج عرس کا روایتی جھنڈا درگاہ میں بلند دروازہ پر نماز عصر کے بعد چڑھایا گیا۔

اس موقع پر ہزاروں عقیدت مند اور زائرین موجودتھے۔ ملنگوں اور قلندروں کی ایک جمعیت کی ہمراہی میں حسب روایت غوری خاندان سے وابستہ افراد نے رقعت آمیز ماحول میں عرس کا جھنڈا بلند دروازے پر چڑھایا۔

دریں اثنا آج ہی بعد نماز مغرب درگاہ کے بیگمی دالان میں کشمیر کے صحافی منظور ظہور شاہ چشتی کی کتاب" تصوف اور اہل تصوف " کے دوسرے ایڈیشن کی رسم اجرائی انجمن خدام درگاہ خواجہ صاحب اجمیر کے چیرمین سید معین حسین چشتی کے ہاتھوں انجام دی۔گئی ۔

اس موقع پر دوسرے بزرگ خدام کے علاوہ ڈاکٹر پروفیسر سید لیاقت حسین معینی ،ڈاکٹر سیدنجمل حسن چشتی ، سید ضمیرچشتی مقبولی اور سید جواد چشتی شامل تھے۔