اجمیر درگاہ:جموں و کشمیر وقف بورڈ کی سربراہ درخشاں اندرابی کی حاضری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2022
اجمیر درگاہ:جموں و کشمیر وقف بورڈ کی سربراہ درخشاں اندرابی کی حاضری
اجمیر درگاہ:جموں و کشمیر وقف بورڈ کی سربراہ درخشاں اندرابی کی حاضری

 

 

اجمیر- : منظور ظہور شاہ چشتی 
 

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیرمین ڈاکٹر درخشاں اندرابی آج صبح قومی راجدھانی دلی سے آجمیر شریف پہنچیں۔ جہاں انہوں نے سلطان ا لہند خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور درگاہ میں چادر اور پھول پیش کئے۔

ڈاکٹر درخشاں اندرابی جو کہ جموں وکشمیر کی ایک سیاسی شخصیت کے علاوہ بی جے پی کینیشنل ایگزیکٹو کی ممبر بھی ہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں کشمیر وقف بورڈ کی سربراہ بننے کے بعد پہلی بار خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری دینے آئی ہیں اور بقول ان کے انہیں خواجہ غریب نواز سے کافی عقیدت ہے۔

درگاہ کے معروف خادم اور گدی نشین سید افشان چشتی نے ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی زیارت اور دعا کرائی۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ وہ یہاں آکر دلی اور روحانی سکون محسوس کررہی ہیں اور انہوں نے یہاں ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں ترقی خوشحالی بھائی چارے اور امن و سلامتی کی دعا مانگی ۔

 
awaz
درگاہ اجمیر شریف پر درخشاں اندرابی
 
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نےانہیں جموں و کشمیر کے حوالے سے جو ذمہ داری سونپی وہ اس کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ وہ راجھستان سمیت دیگر ریاستوں میں موجود مختلف درگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کا بھی دورہ کریں گی اور وہاں جو کچھ مرکزی و ریاستی یوجنا کے تحت ہورہا ہے اسی پر جموں و کشمیر میں عمل کیا جاۓ گا۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں وقف جائیداد پر بعض لوگ قابض بنے بیٹھے ہیں جسے ہر صورت میں چھڑایا جائے گا ۔