اجیت ڈوبھال کی تاجک اور ازبک سلامتی مشیروں سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-11-2021
اجیت ڈوبھال کی تاجک اور ازبک  سلامتی مشیروں سے ملاقات
اجیت ڈوبھال کی تاجک اور ازبک سلامتی مشیروں سے ملاقات

 

 

نئی دہلی.  ہندوستان کے قومی سلامتی مشیراجیت ڈوبھال نے پیر کو نئی دہلی میں تاجک قومی سلامتی مشیر رحمت محمود زادہ اور ازبک قومی سلامتی مشیر وکٹر مخمودوف  سے ملاقات کی۔

تاجکستان کے قومی سلامتی مشیر کے ساتھ اجیت ڈوبھال نے افغانستان کے بارے میں نظریات کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف پہلووں پر بات چیت کی۔دونوں قومی سلامتی مشیروں نے حالیہ دنوں میں افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

تاجک فریق نے افغانستان کی صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کیا۔اس کے ساتھ افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر بات چیت کی۔اس کے ساتھ دو طرفہ سطح پر، دفاع، سرحدی انتظام اور سرحدی انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت بخشنے پر بات ہوئی ہے۔

ازبکستان کے قومی سلامتی مشیر کے ساتھ بات چیت میں بھی افغانستان بحث کا بڑا مرکز تھا۔ دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانستان کے عوام کو کرنا چاہیے۔انہوں نے محسوس کیا کہ بین الاقوامی تسلیم کے معاملے سے پہلے افغانستان کے اندر کسی بھی افغان حکومت کی قانونی حیثیت اہم ہے۔

 دونوں فریقوں نے افغانستان کے پڑوسیوں کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے لوگوں تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پڑوسی ممالک کو افغانستان میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

 افغانستان کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کی ضرورت کو اجاگر کرنا۔