دہلی میں ہوا کا معیار بہت خراب، جزوی لاک ڈاؤن

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دہلی میں ہوا کا معیار بہت خراب، جزوی لاک ڈاؤن
دہلی میں ہوا کا معیار بہت خراب، جزوی لاک ڈاؤن

 

 

نئی دہلی: آج بھی دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار بہت خراب ہے۔ دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 386 ہے۔ حالانکہ یہ کل سے کچھ کم ہے۔

کل دہلی میں سے کیو آئی یعنی ہوا کا معیار 476 تھا۔ یعنی آج ہوا میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لیے کافی نہیں۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آلودگی کو لے کر مرکزی حکومت کی سرزنش کی تھی اور اسے آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی منصوبہ بتانے کو کہا تھا۔ اس کے بعد شام کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔ ملک کے کئی حصوں میں خراب ہوا کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد پہاڑوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

شملہ کے ایک ہوٹل چلانے والے نے بتایا کہ اس وقت ہوٹل روزانہ 70-80 فیصد تک بھرے رہتے ہیں۔ دیوالی کے بعد سے بکنگ بڑھ گئی ہے۔ ہماچل کا AQI پڑوسی ریاستوں سے کہیں بہتر ہے۔ ایسے میں سیاح اچھی ہوا کے لیے یہاں آرہے ہیں۔