وویک رام چودھری نے ہندوستانی فضائیہ کی کمان سنبھالی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-09-2021
وویک رام چودھری نے ہندوستانی فضائیہ کی کمان سنبھالی
وویک رام چودھری نے ہندوستانی فضائیہ کی کمان سنبھالی

 

 

ئی دہلی:ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری نے آج یہاں ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے 42 سال کی سروس کے بعد آج ریٹائرہونے پرفضائیہ کی کمان  ایئر چیف مارشل چودھری کو سونپی، جنہوں نے چین کے ساتھ بحران کے دوران لداخ سیکٹر کی کمان سنبھالی تھی۔

ایئر چیف مارشل چودھری دسمبر 1982 میں فضائیہ کی جنگی ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔

انہوں نے 1980 کی دہائی میں سیاچن گلیشیر پر قبضہ کے لئے چلائی گئی جنگی مہم اور 1999 میں کارگل جنگ میں آپریشن سفید ساگر میں حصہ لیا تھا۔

سبکدوش ہونے والے ائیر چیف نے ریٹائرمنٹ سے قبل دارالحکومت میں نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔