ملک کے حالات پر پی ایم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کروں گا۔ احمد بخاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
ملک کے حالات پر پی ایم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کروں گا۔  احمد بخاری
ملک کے حالات پر پی ایم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کروں گا۔ احمد بخاری

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے الوداع جمعہ کی نماز سے قبل اپنی تقریر میں کہا کہ ملک کے حالات پر حکومت سے بات کریں گے۔اس سلسلے میں وہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سب کے ہیں، ہندو مسلم سب کے ہیں، میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مل کرملکی صورتحال ان کے سامنے رکھوں گا اور ملاقات کے لیے کل انہیں خط لکھوں گا۔

 اپنے خطبہ میں دہلی جہانگیرپوری اور کھرگون جیسے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماج میں نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام سیکولر پارٹیوں کو نشانہ بنایا۔

ایس پی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یوپی میں مسلمانوں نے ایس پی کو ووٹ دیا لیکن ایس پی نے ایک بار بھی مسلمانوں کا نام نہیں لیا۔ کوئی ٹوپی داڑھی والا اسٹیج پر نہیں تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 96 فیصد مسلمانوں نے ایس پی کو ووٹ دیا۔

احمد بخاری نے بلڈوزر کارروائی کو غلط قرار دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بلڈوزر کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا جہانگیر پوری میں جو بلڈوزر چلایا گیا وہ درست تھا؟

سنہ 1977 میں جس دکان کا الارم لگا تھا وہ کاغذات لے کر گھوم رہی تھی۔ ان کے پاس کاغذات تھے، انہیں دکھانے کی اجازت نہیں تھی، یہ انسانیت نہیں ہے۔ مسلمان اور ہندو بے بس تھے۔ اگر صحیح انکوائری ہوتی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاتا۔ ہم 70 سال تک بے بس تھے۔ مسلمانوں کی حالت مور جیسی ہوگئی ہے وہ ناچتا رہتا ہے اور پاؤں دیکھ کر رو دیتا ہے۔