علی گڑھ:روبی کے درگا پوجا منانے پر، زندہ جلانے کی ملی دھمکی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-09-2022
 علی گڑھ:روبی کے درگا پوجا منانے پر، زندہ جلانے کی ملی دھمکی
علی گڑھ:روبی کے درگا پوجا منانے پر، زندہ جلانے کی ملی دھمکی

 

 

علی گڑھ : ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں روبی آصف خان کے لیے گھر میں بھگوان گنیش کی مورتی نصب کرنا اور نوراتری کا اپواس کرنا مشکل ہوگیا۔

انتہا پسندوں نے ان کے گھر کے باہر متنازع پوسٹر لگا دیے ہیں جس میں روبی آصف خان کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

معاملہ ضلع کے مابود نگر کا ہے جہاں بنیاد پرستوں نے ضلع کی رہائشی روبی آصف خان کو جلانے کی دھمکی دی ہے۔ روبی آصف خان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ ہندو تہوار مناتی ہیں۔

 نوراتری کے مقدس تہوار پر ان کے گھر میں بھی درگا پوجا کی جاتی ہے۔ حال ہی میں علما نے روبی آصف خان کے خلاف گھر میں گنیش کی مورتی رکھنے کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا۔ جس کے لیے وہ کافی بحث میں رہی تھیں۔ اس سے قبل بھی روبی آصف خان پر ہندو دیوتاؤں کی پوجا کرنے پر جان لیوا حملے ہو چکے ہیں۔

اب ایک بار پھر روبی آصف خان اپنے گھر میں درگا کی مورتی لگا کر بحث میں آگئی ہیں۔ روبی خان کی ہندو دیوی دیوتاؤں سے محبت کچھ جنونی لوگوں کو پسند نہیں آئی۔ روبی خان بی جے پی مہیلا مورچہ میں جئے گنج منڈل کی نائب صدر اور آر ایس ایس کے مسلم راشٹریہ منچ کی ضلع کنوینر ہیں۔

روبی آصف خان کے گھر کے باہر پوسٹر میں لکھا ہے کہ روبی آصف خان کافر ہو گئی ہے۔ پوجا کرتا ہی، ہون کرتی ہے، وندے ماترم کہتی ہے، اسے اسلام سے خارج کر دو۔ پوسٹرز پر اہل خانہ کو زندہ جلانے کی دھمکی کے ساتھ مزید لکھا ہے کہ ہم سچے مسلمان ہیں جماعت الاسلام نعرہ تکبیر اللہ اکبر۔

روبی آصف خان نے بتایا کہ صبح پڑوسیوں نے گھر کے باہر لگے پوسٹرز کی اطلاع دی۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے جو ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

معاملے میں علی گڑھ کے سی او فرسٹ اشوک کمار نے بتایا کہ روبی آصف خان نے تھانہ روراوار میں تحریر دی تھی۔ جس میں بتایا گیا کہ اس کے گھر پر دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔