کورونا کے بعد:ملک بھر میں عید کے روایتی جوش و خروش کی واپسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-05-2022
کورونا کے بعد:ملک بھر میں عید کے روایتی جوش و خروش  کی واپسی
کورونا کے بعد:ملک بھر میں عید کے روایتی جوش و خروش کی واپسی

 


آواز دی وائس : آج (3 مئی 2021) ملک بھر میں عید جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ آج اکشے ترتیا، عید اور پرشورام جینتی تینوں تہوار ایک ساتھ ہیں۔ اسی دوران پیر کی رات راجستھان کے جودھ پور میں دو برادریوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد انتظامیہ نے انٹرنیٹ بند کر دیا۔ وہیں مدھیہ پردیش کے کھرگون میں رام نومی پر تشدد کے بعد نافذ کرفیو مزید جاری رہے گا۔راجستھان میں پیش آنے والے واقعے کے پیش نظر ملک کی راجدھانی دہلی میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

کورونا دور کے بعد پہلی الفطر ہے جسےملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔دہلی ممبئی،بنگلورو،،حیدرآباد،کولکتہ،للکھنو،بھوپال،جے پور،پٹنہ اور دیگر بڑے شہروں میں بھی عید کی رونق نظر آئی۔

پرانی دہلی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں صبح چھہ بجے قومی راجدھانی دہلی کی جامع مسجد میں نماز ادا کی اور اللہ سے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔دہلی کے مختلف علاقوں میں نماز عید ہوئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں اس میں شرکت کی ۔کورونا کے دور کے بعد پہلی عید تھی جو بنا کسی پابندی کے منائی گئی۔جس کے سبب جامع مسجد نمازیوں سے کچھا کھچ بھری ہوئی تھی۔

عید کے موقع پر دہلی میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسپیشل سی پی دیپیندر پاٹھک نے کہا کہ جامع مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ مناسب تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کا تہوار پرامن طریقے سے منایا جائے۔

ادھر کولکتہ میں عید کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے بارش کے درمیان ر نماز ادا کی۔

وہیں بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے نئی دہلی کی سنسد مارگ مسجد میں نماز ادا کی۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے. چندر شیکھر راؤ نے مسلمانوں کے مقدس تہوار عید الفطرکے موقع پر مسلمانوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں ۔

سی ایم کے سی آر نے عید الفطر خوشی، مسرت کے ساتھ منانے اور مقدس دعاؤں کے ساتھ اللہ کی رحمت حاصل کرنے کی خواہش کی۔

جودھپور میں تشدد: راجستھان کے جودھ پور میں پیر کی رات پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ درحقیقت جلوری گیٹ پر جھنڈا اتارنے کے بعد دوسرا جھنڈا لگانے پر جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد یہ پرتشدد تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

تنازعہ کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے اور لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ جلوری گیٹ پر ایک جھنڈا تھا جسے دوسری برادری نے اتار کر اپنا جھنڈا لگا دیا جس کے بعد دونوں برادریوں میں جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑا آہستہ آہستہ پتھراؤ میں بدل گیا اور دونوں برادریوں نے پتھراؤ شروع کردیا۔

 چونکہ ملک بھر میں عقیدت مند رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کے موقع پر عید الفطر منا رہے ہیں، صدر رام ناتھ کووند اور متعدد سیاسی رہنماؤں نے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر راشٹرپتی بھون نے صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے سبھی کو "عید مبارک" کی مبارکباد دی اور ہندوستانیوں سے درخواست کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کا عہد کریں۔

 راشٹرپتی بھون نے ٹویٹ کیا کہ تمام اہل وطن بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید مبارک! رمضان کے مقدس مہینے کے بعد منایا جانے والا یہ تہوار معاشرے میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کا ایک مقدس موقع ہے۔ اس مقدس موقع پر، آئیے ہم سب انسانیت کی خدمت کرنے اور ضرورت مندوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا عہد کریں۔

 کل ہلال کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مبارک موقع ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو بڑھاتا ہے۔عید الفطر پر نیک خواہشات۔

 پی ایم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع ہمارے معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو بڑھائے۔ ہر کسی کو اچھی صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔