افغانستان : روسی قومی سلامتی مشیر کا دورہ ہند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کل ہوگی ملاقات
کل ہوگی ملاقات

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

آج ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان مسئلہ افغانستان پر ٹیلی فون پر طویل بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں لیڈران نے افغانستان کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔

 اہم بات یہ ہے کہ آج روس کے قومی سلامتی مشیر جنرل نکولائی پترشیف ہندوستان کے دو روزہ دورے پر آج ہندوستان آرہے ہیں۔ اس سے ایک بات ظاہر ہورہی ہے کہ دنیا میں  اب طالبان کے خلاف سیاسی مہم شروع ہوچکی ہے۔

 اس دورہ کی دعوت ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر این ایس اے اجیت ڈوبھال نے دی تھی۔ افغانستان کے مسئلہ پر اس بات چیت کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔ہندوستان اور روس کے درمیان اس سے قبل بھی اس مسئلہ پر بات چیت ہوچکی ہے۔