مانسون اجلاس:احتیاطی تدابیر کے ساتھ تیاریاں مکمل: لوک سبھا اسپیکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-07-2021
ہندوستانی پارلیمنٹ
ہندوستانی پارلیمنٹ

 

 

عندلیب اختر،نئی دہلی

رواں برس پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی 2021 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔

اس اجلاس میں شریک ہونے کے لیے ان ارکان پارلیمان کو کورونا ٹیسٹ یعنی آر ٹی پی سی آر(RTPCR)کرانا لازمی نہیں ہوگا جنہوں نے ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لی ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم بیرلا نے آج بتایا کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ممبران ، عہدیداروں ، میڈیا اور دیگر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔ سترہویں لوک سبھا کا چھٹا اجلاس(Monsoon session) 19 جولائی 2021 سے شروع ہو رہا ہے۔

آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے مانسون کے اجلاس کو آسانی سے چلانے کے لئے وہ مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس 11 بجے صبح سے شروع ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں کل 19 نشستیں ہوں گی۔ اوم بریلا نے کہا کہ جن ارکان پارلیمنٹ نے ویکسینیشن کی کم از کم ایک خوراک لی ہے انہیں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگرچہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

لوک اسپیکر نے بتایا کہ ان کی معلومات کے مطابق 411 ممبران پہلے ہی ویکسینیشن لے چکے ہیں اور باقی ممبران کو طبی وجوہات کی بناء ٹیکہ لگانا باقی ہے۔ بریلا نے کہا کہ لوک سبھا سکریٹریٹ کے عہدیداروں کو بھی ٹیکے لگوائے گئے ہیں۔

وہیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ویکسینیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 14 ویں، 15 ویں اور 16 ویں لوک سبھا کے مقابلے 17 ویں لوک سبھا میں سب سے زیادہ اجلاس دیکھنے میں آئی ہیں۔

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں ضابطہ 377 کے تحت اٹھائے گئے معاملات پر وزارتوں کے جوابات کی وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

لوک سبھا اسپیکر نے کہا 17 ویں لوک سبھا نے ایگزیکٹو کے احتساب کو مستحکم کرنے کی سمت میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت وقت کی آزمائش پر کھڑی ہے اور ملک طاقت اور ترقی کی طرف گامزن ہےاور آنے والے وقتوں میں پارلیمنٹ لائبریری کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائیز کیا جائے گا اور یہ کہ 1854 کے بعد تمام اہم پارلیمانی مباحثے ، کاغذات ، اور دستاویزات ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوں گے۔

برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ لائبریری اور ریاستی اسمبلیوں کی لائبریریوں کو عام رسائی کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممبران کی سہولت کے لئے پارلیمنٹ لائبریری نے لائبریری سے کتابوں کو گھر لے جانے کی سہولت شروع ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ اسپیکر نے یہ بھی بتایا کہ نئی پارلیمنٹ بلڈنگ اپنے وقت مکمل ہوجائے گی۔