اودے پور: عوام سے ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا: راہل گاندھی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2022
اودے پور: عوام سے ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا: راہل گاندھی
اودے پور: عوام سے ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا: راہل گاندھی

 

 

اودے پور : راجستھان کے ادے پور میں کانگریس پارٹی کے چنتن شیویر کے تیسرے دن راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی پر ہندوستان کے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ راہل نے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ عوام سے رابطہ قائم کریں۔

تین روزہ نو سنکلپ شیویر کے آخری دن اپنے خطاب میں کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ حکومت نے ہندوستان کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔ ایک طرف بے روزگاری، دوسری طرف مہنگائی، یوکرائن میں جنگ چھڑ گئی ہے، آنے والے وقت میں اس کا اثر مہنگائی پر پڑے گا۔

ہمیں عوام کے درمیان جانا چاہئے: راہل گاندھی نے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں سے کہا کہ ہمیں بغیر سوچے سمجھے لوگوں کے درمیان جاکر بیٹھنا چاہئے، ان کے مسئلہ کو سمجھنا چاہئے، ہمارا عوام سے جو تعلق تھا، وہ کنکشن دوبارہ بنانا ہوگا۔ راہل نے کہا کہ ہم عوام سے پیدا ہوئے ہیں، لوگ جانتے ہیں کہ صرف کانگریس پارٹی ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہے۔

لوگوں کے ساتھ تعلقات ٹوٹ چکے ہیں دیا-

کانگریس لیڈر نے کہا، "ہمیں لوگوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنا ہوگا اور یہ قبول کرنا ہوگا کہ یہ ٹوٹ گیا ہے۔ ہم اسے مضبوط کریں گے، یہ کسی شارٹ کٹ سے نہیں ہوگا، اس کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ کانگریس کے نو سنکلپ شیویر میں راہل نے کہا کہ اس ملک کی کون سی سیاسی پارٹی ایسی بات چیت کی اجازت دے گی؟یقیناً بی جے پی اور آر ایس ایس ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ریاستوں کا اتحاد ہے، ہندوستان کے لوگ مل کر ایک یونین بناتے ہیں۔ راہل نے کہا کہ سینئر لیڈروں نے ہمیں سمت دکھائی ہے اور واضح طور پر بتایا ہے کہ کانگریس پارٹی کو پالیسی، سوچ، سیاسی صورتحال کے لحاظ سے کہاں جانا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پارٹی میں نوجوانوں کو موقع دینے پر زور دیا