آدر نے پونے کو دیا ویکسین کے ساتھ ساتھ تازگی کا تحفہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
پونا والا کی ٹیم سیور صاف کرتی ہوئی
پونا والا کی ٹیم سیور صاف کرتی ہوئی

 

 

شاہ تاج خان / پونے

آج یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ آدر پونا والا کہیں یا کوویشیلڈ والا کیونکہ وبا کے اس دور میں ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او آدر پون والا کووشیلڈ ویکسین تیار کرنے کے بعد کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ۔ لیکن اپنے ’کلین سٹی انیشی ایٹو‘ پروگرام کی وجہ سے پونے کے لوگوں میں پہلے ہی وہ کافی مقبول تھے ۔ جنوری 2015 میں انہوں نے پونے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے 100 کروڑ روپے کی لاگت سے اس پروجیکٹ کا آغاز کیا ، جس کا نام تبدیل کرکے ’’ آدر پون والا کلین سٹی موومنٹ ‘‘ رکھا گیا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2 اکتوبر ، 2014 کو ’’ سوکش بھارت ‘‘ کی بنیاد رکھی جس میں انہوں نے ملک کو صاف رکھنے کی مہم چلائی ۔ اگلے ہی سال ادر پونا والا ’’ آدر پون والا کلین سٹی موومنٹ ‘‘ کے ساتھ پونے کے عوام میں موجود تھے ۔ ادر پونا والا ، پی پی پی یعنی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت سائنسی انداز میں ویسٹ منیجمنٹ کے لئے تیار تھے ۔

کلین سٹی موومنٹ پونے میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ادر پونا والا نے صفائی کے لئے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ سڑکوں پر گندگی کو صاف کرنے کے لئے خصوصی صفائی کے ٹرک لگائے گئے ہیں ، سڑکوں کے کنارے ہزاروں ڈسٹ بن لگائے گئے ہیں ، جنہیں پابندی کے ساتھ صاف کرنے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

اس پروجیکٹ کو شروع کرتے ہوئے آدار پونا والا نے کہا تھا کہ ہم روزانہ پونے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آنے والی 300 کلومیٹر کی سڑک کو صاف کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔ ہمارا مقصد پونے کو ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر بنانا ہے۔

یہ کام تواتر کے ساتھ جاری ہے اور اب پونا والا کے کلین سٹی موومنٹ کے تحت تقریبا 600 کلو میٹر کے علاقے کو صاف کیا جارہا ہے۔ پونے کی سڑکوں کو روزانہ بڑے ، چھوٹے ٹرکوں اور جدید مشینوں کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے۔ جدید سامان جیسے گلوٹین ویکیوم لیٹر چننے والا ، ٹریلو ویکیوم ٹرک اور ٹرک میں سوار روڈ سویپر وغیرہ آلودگی پھیلائے بغیر اپنا کام کررہے ہیں۔

آدر کی ٹیم اور سامان

اس خصوصی کام کے لئے ادر پونا والا کے پاس تربیت یافتہ عملے پر مشتمل ایک مکمل ٹیم ہے ۔ اس ٹیم کے پاس 200 ٹرک اور مشینیں ہیں اور لگ بھگ 450 ملازمین 600 کلومیٹر کے دائرے میں کام کرتے ہیں۔ ان کے منصوبے کو عام لوگوں کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ انہوں نے عام لوگوں کو صفائی کے بارے میں آگاہ کرنے اور اسکولوں اور کالجوں خصوصا نوجوانوں میں اے پی سی سی ایم کے پیغام کو عام کرنے کے لئے آگاہی پروگرام بھی چلائے۔

’پلگاتھن‘ کی وجہ سے لوگ ان کے پروگرام کا حصہ بننے کے لئے آگے آئے۔ پوناوالا کی مہم سے متاثر ہو کر بیشپس اسکول کے کچھ بچوں نے 5 جون ، 2019 کو پونے میں کامیابی کے ساتھ پہلے ’پلگاتھن‘ کا اہتمام کیا۔ پلگاتھن سویڈش زبان کا ایک لفظ ہے۔ یہ دو الفاظ چھپبا اور راوا پر مشتمل ہے۔ پلگنگ کا مطلب ہے ٹہلتے وقت کچرا اٹھانا۔

 ادر پون والا کی کلین سٹی موومنٹ اور پونے مہا نگر پالیکا نے اس پلگاتھن کو منظم کرنے میں مکمل تعاون کیا ۔ لوگ بڑی تعداد میں اس میراتھن میں شرکت کے لئے کلیانی نگر پہنچے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

پلگاتھون میں شریک افراد کو جوگنگ کے ساتھ اپنے راستے میں آنے والے کچرے کو صاف کرنے کا خیال بہت پسند آیا ۔ اس پروگرام میں آدر پونا والا کی گاڑیوں اور تربیت یافتہ عملے کی پوری ٹیم نے شرکت کی ، جنہوں نے لوگوں کو اپنے شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے بارے میں مختلف معلومات فراہم کیں۔

پونے کے لئے لمبی چھلانگ

2019 میں پونے شہر کو ملک کے صاف ستھرے شہروں کی فہرست میں 37 واں مقام حاصل تھا اور پوناوالا 2020 میں اسے 15 ویں نمبر پر لانے میں کامیاب رہے ۔

آدر پون والا کے پاس اپنے مشن میں پلانٹ اور مشینری کا ایک طویل بیڑا ہے۔

 اشتہار پونے والا کلین سٹی موومنٹ میں 2018-19 کی رپورٹ کے مطابق استعمال ہونے والی مشینوں کی فہرست میں گلوٹین الیکٹرک 110 ، بگ ٹریلو ڈیزل 46 ، سمال ٹریلو ڈیزل 33 ، ٹپر ڈیزل 33 ، الیکٹرک آٹو ٹپر 6 ، جیٹنگ مشین 1 اور پیتھولس کی مرمت مشین شامل ہے۔

لبیکا خان کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح کے ایک اور پلگاتھن کی تیاری کر رہے کہ کورونا نے منصوبہ پورا ہونے نہیں دیا ۔ دھوانی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہم سب کورونا سے باہر آئیں گے ، ہماری پوری ٹیم اپنے شہر پونے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے دوبارہ کام کرنا شروع کردے گی۔

لبیکا خان بتاتی ہیں کہ اس وقت تو ہم اسکول میں تھے اور ہم سب اپنے پہلے ہی پروگرام کی کامیابی سے بہت خوش تھے اور دوسرے پلگاتھن کی تیاری شروع کردی تھی ۔ لیکن حالات اور لاک ڈاؤن نے ہمیں سڑکوں پر نہیں آنے دیا۔ اس کے باوجود ہم مایوس نہیں ہیں ، ہم صرف چیزوں کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ہم سڑکوں پر نکلیں گے اور لوگوں کو اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تیار کریں گے۔