یمناایکسپریس وے پرحادثے میں سات افراد کی موت،پی ایم کی تعزیت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2022
یمناایکسپریس وے پرحادثے میں سات افراد کی موت،پی ایم کی تعزیت
یمناایکسپریس وے پرحادثے میں سات افراد کی موت،پی ایم کی تعزیت

 

 

نئی دہلی: اترپردیش کے متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک المناک حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ ویگن آر کار اور نامعلوم گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

نامعلوم گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ حادثے کے وقت کار میں 9 افراد سوار تھے۔ ان میں 3 خواتین، 3 مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔ جب ویگن آر میں سوار تمام لوگ آگرہ سے نوئیڈا جا رہے تھے، تب یہ حادثہ پولیس اسٹیشن نوہ جھیل علاقے کے مائل اسٹون 68 پر ہوا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ٹویٹ کر کے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم او نے لکھا، "اتر پردیش کے متھرا میں پیش آنے والا سڑک حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ان کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ اس کے ساتھ، میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔"