پانچ ہزار پاکستانی مہاجرین کو کووڈ۔19 ویکسین دی جائیگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-06-2021
بڑا فیصلہ
بڑا فیصلہ

 

 

اندور : مدھیہ پردیش کے اندور میں مقیم ہندو سندھی برادری کے 5 ہزار کے قریب پاکستانی مہاجرین کو کووڈ۔19 ویکسین دی جائیگی۔ ضلعی حفاظتی ٹیکوں کے افسر ڈاکٹر پروین جدیہ نے بتایا کہ ہندو سندھی برادری کے پاکستانی مہاجرین کے نمائندوں نے حال ہی میں انتظامیہ سے اینٹی کوروناوائرس ویکسین کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ مطالبہ ریاستی حکومت کی منظوری کے بعد قبول کیا گیا ہے۔ اب یہ پاکستانی مہاجرین شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دکھا کر شہر کے حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر اینٹی کوروناوائرس حاصل کرسکیں گے۔ پروین جدیہ کا کہناہےکہ تقریبا 5 ہزار پاکستانی مہاجرین اندور میں مقیم ہیں اور ان میں سے بیشتر شہر کے سندھی کالونی علاقے میں آباد ہیں۔