ملک میں60 فیصد اہل آبادی کو کووڈ ویکسین دی گئی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-12-2021
ملک میں60 فیصد اہل آبادی کو کووڈ ویکسین دی گئی
ملک میں60 فیصد اہل آبادی کو کووڈ ویکسین دی گئی

 

 

نئی دہلی:ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 60 فیصد اہل آبادی کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے جمعرات کو یہاں ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا، “ایک اور نئی کامیابی۔ ہندوستان کو مبارک ہو۔ عوامی شرکت اور سرشار صحت کارکنوں کی کوششوں سے، 60 فیصد اہل آبادی کا کووڈ ویکسینیشن مکمل ہو چکا ہے۔ دریں اثنا، وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 70 لاکھ 17 ہزار 671 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 139 کروڑ 69 لاکھ 76 ہزار 774 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس درمیان ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 139.69 کروڑ سے زیادہ ہو گیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 لاکھ 17 ہزار 671 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 139 کروڑ 69 لاکھ 76 ہزار 774 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 16 ریاستوں میں کل 236 معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 104 انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹر میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 65 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی میں 64 اور تلنگانہ میں 24 افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7495 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 78 ہزار 291 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.23 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 6960 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 926 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 5 ہزار 775 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کل 66 کروڑ 86 لاکھ 43 ہزار 929 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔