چنڈی گڑھ میونسپل انتخابات: عام آدمی پارٹی کو ملی بڑی کامیابی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-12-2021
چنڈی گڑھ میونسپل انتخابات: عام آدمی پارٹی کو ملی بڑی کامیابی
چنڈی گڑھ میونسپل انتخابات: عام آدمی پارٹی کو ملی بڑی کامیابی

 


آواز دی وائس، چنڈی گڑھ

چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج کافی چونکا دینے والے ہیں۔ 35 میں سے 29 وارڈوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اروند کیجریوال کی پارٹی عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس کے قلعے توڑ کر 14 وارڈ جیت لیے ہیں۔ وہیں بی جے پی اور کانگریس نے بالترتیب 10 اور 5 وارڈ جیت لیے ہیں۔

بی جے پی امیدوار اور موجودہ میئر روی کانت شرما کو AAP امیدوار نے شکست دی ہے۔ منیش سسودیا نے انتخابی نتائج پر خوشی کا اظہار کیا۔

چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے 35 وارڈوں میں صبح 9 بجے سے گنتی جاری ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے 14 وارڈوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

تاہمAAP پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ چندر مکھی شرما انتخاب ہار گئے۔ وہیں، بی جے پی نے اب تک 10 وارڈ جیت لیے ہیں، جب کہ کانگریس نے 5 وارڈ جیتے ہیں اور ایک وارڈ اکالی دل کے کھاتے میں گیا ہے۔

بڑے لیڈروں میں بی جے پی کے سابق میئر روی کانت شرما وارڈ نمبر 17 سے ہار گئے۔ یہاں AAP امیدوار جسبیر سنگھ جیت گئے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی امیدوار اور سابق میئر دیویش مودگل الیکشن ہار گئے ہیں۔

بی جے پی کے دیگر دو سابق میئر بھی چنڈی گڑھ کے شہری انتخابات میں ہار گئے ہیں۔