گولی مارکرمسجد میں نمازی کا قتل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-10-2021
گولی مارکرمسجد میں نمازی کا قتل
گولی مارکرمسجد میں نمازی کا قتل

 

 

سدھارتھ نگر: جمعرات کو یہاں کے ایک گاؤں کی ایک مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے ایک 55 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس نے یہ معلومات دی ہے۔ واقعہ چلیہ علاقے کے کولوا گاؤں کا ہے ۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سریش چند راوت نے بتایا کہ جب وہ صبح 5 بجے اذان کے بعد قرآن کی تلاوت کر رہے تھے تو ایک نامعلوم شخص نے پیچھے سے فائرنگ کر دی۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

معاملے کی تفصیل سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔