اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-12-2021
 اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ

 

 

مببئی : اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ سینسیکس اس وقت 1657 پوائنٹس کھو کر 55,354 پر پہنچ گیا ہے۔۔

اس کی وجہ سے پہلے 60 سیکنڈ میں مارکیٹ کیپ 5.53 لاکھ کروڑ روپے کم ہو کر 253.94 لاکھ کروڑ پر آ گئی تھی۔ اس وقت یہ 250.85 لاکھ کروڑ روپے ہے یعنی 9 لاکھ کروڑ کی کمی ہوئی ہے۔ جمعہ کو یہ 259.47 لاکھ کروڑ روپے تھا۔

 مارکیٹ میں اچانک گراوٹ سے سرمایہ کاروں کو 7.23 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔مارکیٹ میں 494 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس آج 494 پوائنٹس کھو کر 56,517 پر کھلا۔ تاہم، اس نے پہلے ہی منٹ میں 56,104 کی کم ترین سطح بھی بنائی۔