کابل سے 146 ہندوستانیو ں کا دوسرا دستہ دہلی پہنچا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2021
ہندوستانیوں کی واپسی جاری
ہندوستانیوں کی واپسی جاری

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

آج 146 ہندوستانیو ں کا دوسرا دستہ دہلی ہوائی اڈے پر اترا ہے۔ ایئر انڈیا کی پرواز انہیں لے کر آئی ہے۔ اس سے قبل قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر اتوار کی رات 1.55 بجے 30 ہندوستانیوں کو لے کر دوحہ سے دہلی پہنچی۔

ان تمام افراد کو افغانستان سے بازیاب کرایا گیا اور اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحہ لایا گیا۔ قطر میں ہندوستانی سفارت خانے نے اتوار کو ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔

 اتوار کو 168 افراد واپس آئے تھے۔ اتوار کو ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے میں افغانستان سے 168 افراد کو نکالا۔ اس میں 107 ہندوستانی تھے۔ ان کے علاوہ 135 ہندوستانی جنہیں گزشتہ چند دنوں میں امریکہ اور نیٹو کے ذریعے کابل سے قطر پہنچایا گیا تھا وہ بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ابتک 329 ہندوستانی کابل سے وطن واپس آئے ہیں ۔ کابل سے ہندوستانیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔ اتوار کو 390 لوگ تین طیاروں کے ذریعےہندوستان واپس آئے جن میں سے 329 ہندوستانی ہیں۔ ایئر فورس کے سی 17 طیارے نے 168 افراد کو واپس کیا جن میں 107 ہندوستانی اور 23 افغان سکھ اور ہندو شامل تھے۔

طیارہ غازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس پر پہنچا تھا۔ اس سے قبل 87 ہندوستانیوں اور 2 نیپالیوں کو ایئر انڈیا کے طیاروں کے ذریعے بھارت لایا گیا تھا۔ ایک ہی وقت میں ، 135 افراد دوسری پرواز سے واپس آئے ہیں۔