علی گڑھ :نابالغ کے ساتھ مولوی نےکی جنسی زیادتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2021
علی گڑھ :نابالغ کے ساتھ مولوی نےکی جنسی زیادتی
علی گڑھ :نابالغ کے ساتھ مولوی نےکی جنسی زیادتی

 


آواز دی وائس، علی گڑھ

علی گڑھ سے ایک دل دہلانے والی خبر سامنے آئی ہے کہ جب کہ ایک مولوی نے نوعمر لڑکے کے ساتھ  جنسی زیادتی کی ہے۔  

بچے کے اہل خانہ نے مولوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 12 سالہ بچہ قریبی مسجد میں قرآن شریف پڑھنے جاتا تھا۔ وہ جمعرات کو بھی مسجد گیا۔ وہاں مولوی نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بچے نے گھر والوں کو اس معاملے سے آگاہ کیا ، جیسے ہی انہیں مولوی کی حرکتوں کا علم ہوا ، بچے کے گھر والے اسے لے کر روراوڑ تھانے  گئے۔

اور مولوی کے خلاف تحریری شکایت دی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مولوی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے بچے کو طبی معائنے کے لیے بھیجا۔

سی او فرسٹ راگھویندر سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ، بچے کے گھر والوں نےمولوی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ تحریر کے مطابق بچہ بہت خوفزدہ ہے ، وہ قرآن شریف پڑھنے کے لیے مسجد جاتا تھا۔  مولوی نے بچے کی معصومیت کا غلط فائدہ اٹھایا ہے۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بچے کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں میں غصہ ہے۔

دوسری جانب انسپکٹر روراوڑ سنیل کمار ورما نے بتایا کہ ملزم مولوی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔