ریسٹورنٹ کی طرف سے پی ایم مودی کے یوم پیدائش پر'56 انچ'تھالی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ریسٹورنٹ کی طرف سے پی ایم مودی کے یوم پیدائش پر'56 انچ'تھالی
ریسٹورنٹ کی طرف سے پی ایم مودی کے یوم پیدائش پر'56 انچ'تھالی

 

 

نئی دہلی: دہلی کا ایک ریستوراں 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر ایک 'تھالی' لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ’ ارڈور2.1‘ ریستوراں، جو کناٹ پلیس، دہلی میں واقع ہے، 56 اشیاء پر مشتمل ایک بڑے سائز کی تھالی پیش کرے گا، جس میں گاہک کے پاس ویج اور نان ویج کھانے کا آپشن ہوگا۔

ریستوراں کے مالک سمیت کلارا نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا، ’’میں پی ایم مودی جی کا بہت احترام کرتا ہوں۔ وہ ہمارے ملک کا فخر ہیں اور ہم ان کی سالگرہ پر انہیں کچھ منفرد تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے اس شاندار تھالی کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا، جسے ہم نے '56 انچ'، مودی جی کی تھالی کا نام دیا ہے۔

ہم انہیں یہ پلیٹ تحفہ میں دینا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ یہاں آکر کھائیں لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہم ایسا نہیں کر سکتے اس لیے یہ ان کے تمام مداحوں کے لیے ہے جو ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ براہ کرم آئیں اور اس تھالی سے لطف اٹھائیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ریسٹورنٹ کے مالک نے اس خصوصی پلیٹ پر کئی انعامات بھی رکھے ہیں۔ اگر ایک جوڑے میں سے ایک شخص 40 منٹ کے اندر اس پلیٹ کو ختم کرتا ہے تو اسے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ کیدارناتھ یاترا کا تحفہ بھی پلیٹ میں رکھا گیا ہے۔

ریستوران کے مالک نے کہا، "ہاں ہم نے اس تھالی کے ساتھ کچھ انعام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر جوڑے میں سے کوئی بھی اس تھالی کو 40 منٹ میں ختم کرتا ہے تو ہم اسے 8.5 لاکھ روپے انعام دیں گے۔

اس کے علاوہ، جو لوگ 17-26 ستمبر کے درمیان ہمارے پاس آتے ہیں اور یہ تھالی کھاتے ہیں، خوش قسمت فاتح یا جوڑے کیدارناتھ کی یاترا جیتیں گے، کیونکہ یہ پی ایم مودی کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے۔" وزیر اعظم مودی اپنی سالگرہ پر گجرات میں احمد آباد جائیں گے اور اپنی ماں کا آشیرواد لیں گے۔

اس کے بعد پی ایم مودی مدھیہ پردیش کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ کونو نیشنل پارک میں نمیبیا سے آنے والے 8 چیتوں کو چھوڑیں گے۔ دوسری جانب بی جے پی پی ایم مودی کی سالگرہ کو سیوا پکھواڑا کے طور پر منا رہی ہے جہاں کئی پروگرام جیسے ہیلتھ چیک اپ اور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔