ملزم رام بھکت گوپال شرما کی ضمانت خارج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-07-2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

 

 ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام کے علاقہ پٹودی میں مہاپنچایت کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں رام بھکت گوپال شرما کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آج گروگرام کی ایک عدالت نے رام بھکت گوپال شرما کی عرضی خارج کر دی ہے۔

خیال رہے کہ یہ وہی رام بھکت گوپال شرما ہیں، جنھوں نے جنوری 2020 جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوائی فائرنگ کی تھی۔

اس معاملے میں انہیں ضمانت مل گئی تھی، تاہم آج ان کی ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔۔۔۔