ایک شاندار صدی کا اختتام ایشور کے قدموں میں ہوا--- والدہ کی موت پر مودی کا اظہار ملال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-12-2022
ایک شاندار صدی کا اختتام ایشور کے قدموں میں ہوا--- والدہ کی موت پر مودی  کا اظہار ملال
ایک شاندار صدی کا اختتام ایشور کے قدموں میں ہوا--- والدہ کی موت پر مودی کا اظہار ملال

 

 

آواز دی وائس/ نئی دلی

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ  ہیرا بین کے انتقال کی خبر نے ملک کو سوگوار کردیا ہے- پی ایم مودی  نے اپنی والدہ کی موت پر افسوس و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے والدہ کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شاندار صدی کا اختتام ایشور کے قدموں میں ہوا

میں نے ہمیشہ اپنی ماں میں اس تثلیث کو محسوس کیا ہے، جس میں ایک سنیاسی کا سفر، ایک بے لوث کرما یوگی کی علامت اور اقدار سے وابستہ زندگی کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ جب میں ان سے ان کی 100ویں سالگرہ پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی جو ہمیشہ یاد رکھوں گا کہ ذہانت سے کام لینا اور زندگی کو پاکیزگی سے گزارنا

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا جمعہ کی صبح انتقال ہو گیا۔ 100 سال کی عمر میں ہیرا بین نے احمد آباد میں آخری سانس لی۔

بدھ کو ہی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا،