پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں آگ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-12-2021
پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں آگ
پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں آگ

 

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں بدھ کے روز آگ لگنے سے کمپیوٹر اور فرنیچر جل کرخاک ہو گئے۔

دہلی فائر سروس کے مطابق آج صبح کمرہ نمبر 59 میں آگ لگ جانے سے کمپیوٹر اور فرنیچر سمیت دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔

اس واقعہ کی اطلاع صبح 8:05 پر موصول ہوئی جس کی بنیاد پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گیئں اور 8:50 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں آگ لگی تھی اس کے ارد گرد میڈیا اہلکاروں کے کام کرنے کے لیے کمرے ہیں۔ (ایجنسی)