پارلیمنٹ میں کابینہ وزیر اجے مشرا کے استعفیٰ کے مطالبہ پر ہنگامہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-12-2021
پارلیمنٹ میں کابینہ وزیر اجے مشرا کے استعفیٰ کے مطالبہ پر ہنگامہ
پارلیمنٹ میں کابینہ وزیر اجے مشرا کے استعفیٰ کے مطالبہ پر ہنگامہ

 

 

نئی دہلی:لکھیم پور واقعہ پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں کابینہ وزیر اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی۔

راہل گاندھی نے اس معاملے پر التوا کا نوٹس دیا۔ انہوں نے نوٹس میں کہا کہ یوپی پولس کی ایس آئی ٹی نے لکھیم پور تشدد کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

حکومت اجے مشرا کو فوری طور پر برطرف کرے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ لوک سبھا میں 'وزیر استعفیٰ' کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اس کے بعد لوک سبھا کی کاروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اسی دوران اپوزیشن نے 12 ارکان اسمبلی کی معطلی منسوخ کرنے کے مطالبے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ کھڑا کردیا، اس لیے راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

لوک سبھا میں اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ نے پوسٹر لہرائے اور وزیر اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔