پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ،کاروائی دوبجے تک ملتوی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ،کاروائی دوبجے تک ملتوی
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ،کاروائی دوبجے تک ملتوی

 

 

نئی دہلی

پارلیمنٹ میں مون سون اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی دوران دونوں ایوانوں میں زور دار ہنگامہ برپا ہوا۔ اس کے نتیجے میں دونوں ایوانوں کو دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی ٹی کے وزیر اشوینی وشنو راجیہ سبھا میں پیگاسس جاسوسی کیس سے متعلق ایک بیان دیں گے۔

ساتھ ہی پیگاسس اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات کے معاملے میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔

جس کی وجہ سے کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

کسان تحریک اور جاسوسی اسکینڈل کے معاملے پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں دو بجے کے بعد ایک بار پھر ہنگامے کے آثار ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کور گروپ کی میٹنگ پارلیمنٹ میں میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے شرکت کی۔

حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں یہ اجلاس جاری ہے۔ وزیر زراعت نریندر تومر، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور پیوش گوئل بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔