سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کے خلاف رنگ داری کا مقدمہ درج

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کے خلاف رنگ داری کا مقدمہ درج
سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کے خلاف رنگ داری کا مقدمہ درج

 

 

ممبئی

پولیس کے سابق کمشنر پرم بیر سنگھ کے خلاف میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں رنگ داری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ ایک تاجر ہیں۔ ایف آئی آر میں مجموعی طور پر 8 افراد کا نام شامل ہے جن میں 6 پولیس اہلکار ہیں۔

اس معاملے میں اب تک دو عام شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پرمبیر سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر وصولی کا الزام عائد کیا تھا۔

اس کے بعد دیشمکھ کو وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔