اسپوتنک وی‘ کی دوسری کھیپ آگئی۔ ہندوستان میں ہی بنے گی ویکسین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نئی امید اور نیا سہارا
نئی امید اور نیا سہارا

 

آواز دی وائس: نئی دہلی

روس کی کورونا وائرس ویکسین ’اسپوتنک وی‘ کی دوسری کھیپ اتوار کو ہندوستان آگئی ہے ہندوستان میں روس کے سفیر نکولے کداشیف نے یہ اطلاع دی ’اسپوتنک وی‘ کی دوسری کھیپ آج ہندوستان کے حیدر آباد پہنچی مسٹر کداشیف نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’اسپوتنک وی‘‘ کی دوسری کھیپ آج حیدر آباد پہنچ گئی ہے۔

ہم یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ کووڈ۔ 19 کے خلاف روس۔ ہندوستان کی مشترکہ لڑائی مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ ’اسپوتنک وی‘ کورونا کے نئے اسٹرین کے خلاف بھی موثر ہے اور ویکسین کی دوسری کھیپ وقت پر ہندوستان پہنچ گئی ہے۔

اسپوتنک وی کی پہلی کھیپ یکم مئی کو ہندوستان پہنچی تھی۔ اس کے بعد 14 مئی کو حیدر آباد میں اس ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ اہم بات یہ ہے کہ اسپوتنک وی ویکسین تیار کرنے کا کام جلد شروع ہوجائے گا اور اِس کی صلاحیت رفتہ رفتہ بڑھا کر لگ بھگ 85 کروڑ ڈوز سالانہ کردی جائے گی۔

ہندوستان میں روس کے کووڈ ویکسین کی دوسری کھیپ پہنچنے کے بعد آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب سفیرنے بتایا کہ ملک میں واحد ڈوز والے روسی ویکسین اسپوتنک لائٹ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ روس کے سفیر نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کووڈ انیس کے خلاف بھارت-روس مشترکہ لڑائی باہمی اشتراک کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے، یہ مضبوطی کے ساتھ قائم ہے اور آگے بڑھ رہی ہے۔