دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے: ڈبلیو ایچ او

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2021
دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے: ڈبلیو ایچ او
دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے: ڈبلیو ایچ او

 

 

نیویارک :   تمباکو نوشی سے ہر سال لاکھوں افراد مرتے ہیں، لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اس لت کے شکار افراد کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

 عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد بتدریج کم ہوئی ہے اور اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2020 میں یہ تعداد ایک ارب 30 کروڑ تھی، جبکہ دو برس قبل یہ تعداد ایک ارب 32 کروڑ تھی اور 2025 تک یہ ایک ارب 27 ہونے کی توقع ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدرس ادہانوم نے کہا کہ ’یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ لوگ کم تعداد میں تمباکو نوشی کر رہے ہیں، لیکن ابھی لمبا راستہ ہے۔ تمباکو کمپنیوں اپنے مفافع کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

تمباکو نوشی سے اموات رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی سے ہر سال 80 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں، جبکہ 12 لاکھ وہ افراد مر جاتے ہیں جن کے اردگرد تمباکو نوشی ہوتی ہے۔ 

مزید کہا گیا ہے کہ تعداد میں کمی کے باوجود اموات میں اضافہ ہوگا کیونکہ ’تمباکو انسان کو آہستہ آہستہ ختم کرتا ہے۔

‘ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا میں 60 ممالک 2010 سے 2025 تک تمباکو نوشی 30 فیصد کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس 36.7 فیصد مرد اور 7.8 فیصد خواتین تمباکو نوشی کر رہی تھیں۔ زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ 13 سے 15 برس کے نوجوان بھی اس لت کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں یورپ ایسی جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ خواتین تمباکو نوشی کرتی ہیں۔