اچھی خبر:کووڈ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئے گی: آئی آئی ٹی کانپور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2021
نئی امید ۔مثبت خبر
نئی امید ۔مثبت خبر

 

 

کانپور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر منندر اگروال کی سربراہی میں تحقیق کاروں کی ایک ٹیم ملک میں کووڈ کے پھیلنے سے متعلق ایک مطالعہ کررہی ہے سوترا اور ریاضی پر مبنی اپنے ماڈل کی بنیاد پر پیشگوئی کررہی ہے۔ اِس سے پہلے انھوں نے پیشگوئی کی تھی کہ کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر مئی کے وسط تک ختم ہوجائے گی۔

اب اُن کے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے کمی ہوگی۔ پورا ملک کورونا کی دوسری لہر گزرنے کا بے صبری سے منتظر ہے۔ اگرچہ کووڈ کے نئے مریضوں کی تعداد روز بروز کم ہورہی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی یہ ختم ہوجائے گا۔

پروفیسر منندر اگروال نےکہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ دوسری لہر ختم ہوگئی ہے۔ جنوبی ریاستوں خاص طور پر کیرلا، کرناٹک اور تمل ناڈو کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اِن علاقوں میں کووڈ ابھی عروج پر نہیں پہنچا ہے، لیکن ملک میں نئے معاملات کی مجموعی تعداد کم ہوگی۔ پروفیسر اگروال نے کہا کہ لاک ڈاؤن نے اترپردیش میں اِس وبا کو قابو کرنے میں مدد کی ہے۔ انھوں نے ریاضی پر مبنی اپنے ماڈل سوتر کی بنیاد پر یہ اعداد و شمار پیش کئے۔