یوروپی یونین برطانیہ کو کورونا ویکسین کی سپلائی روک سکتی ہے.

Story by  ایم فریدی | Posted by  AVT | 3 Years ago
یوروپی یونین ممالک کے پرچم
یوروپی یونین ممالک کے پرچم

 

بروسیلز: یوروپی یونین، برطانیه کو کورونا ویکسین کی سپلائی روک سکتا ہے.اصل میں  اپنے ممبر ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کو فائزر کی برآمدات پر پابندی عائد کنے کے بارے میں یوروپی یونین سوک رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوورپی یونین اپنے ممبر ممالک کے عوام کے لئے فوری اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ویکسین کی مؤثر تیاری اور فراہمی کا تجزیہ کررہی ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے یورپی یونین کے صدر چارلس مشیل کے حوالہ سے دی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسٹرا زینیکا کمپنی کی جانب سے یوکے کو ویکسین کی سپلائی کی ضمانت کے حوالہ سے بحث چھڑی ہوئی ہے. اور اسی وجہ سے یوروپی یونین کے ممالک میں ویکسین کی فراہمی میں تاخیر پر گفت و شنید جاری ہے۔ برطانیہ نے فائزر کو ویکسین کی 40 ملین خوراکیں سپلائی کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔

مسٹر مشیل نے کہا’’فوری احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے یہ کارروائی یوروپی یونین کے رکن ممالک کے باشندوں کے لئے ویکسین کی فوری تیاری اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا جائے گا۔‘‘

(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)