مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ کا کام روبوٹس کے حوالے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ
مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ

 

 

مکہ

مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کے لیے مزید 10 روبوٹس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ یہ روبوٹس خود کار پروگرام کے تحت مسجد کے مختلف حصوں کو سینیٹائز کر رہے ہیں۔

یہ روبوٹ بیٹری سے چارج ہوتے ہیں، ایک روبوٹ انسانی مداخلت کے بغیر 5 سے 8 گھنٹے تک ڈیوٹی انجام دیتا ہے، اور ان سے کام لینا بھی آسان ہے۔

ہر روبوٹ میں 23.8 لیٹر سینیٹائزنگ مواد موجود ہوتا ہے، یہ فی گھنٹہ 2 لیٹر استعمال کر کے 600 مربع میٹر کے دائرے میں بیکٹیریا کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔

ان روبوٹس میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔ (ایجنسی ان پٹ )