ریسرچ: لونگ کے تیل سے مریں گے مچھر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ریسرچ:  لونگ کے تیل سے  مریں گے مچھر
ریسرچ: لونگ کے تیل سے مریں گے مچھر

 

 

آواز دی وائس :  ایڈس ایچپٹائی مچھری جان لیوا ڈینگی مرض اور بخار پھیلانے کی وجہ سے بڑے قاتل کہلاتے ہیں۔ اس لیے ماہرین نے لونگ کے تیل پر مفصل تحقیق شروع کی ہے۔

دوسری جانب کیمیکل والی کیڑے مار ادویہ کے مقابلے میں لونگ کا تیل قدرتی اور ماحول دوست دوا کا کام کرتا ہے۔ کیڑے مار ادویہ ماحول کےلیے اچھی نہیں ہوتیں یہ بہت نقصان دہ ہے۔ پھرکیڑے مار کیمیکل مٹی میں جمع ہوکر طویل عرصے تک موجود رہ کر انسان اور دیگر جانوروں کے لئےنقصاندہ ہوتے ہیں۔ لیکن لونگ کا تیل ان کی طرح فوری اثر نہیں کرتا اور اسی کو مؤثر بنانے پر تحقیق ہورہی ہے۔

 گوہاٹی  یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مسلسل تحقیق کے بعد لونگ کے تیل میں افادیت بڑھانے میں اس پر کام کیا انہوں نے لونگ کے تیل سے طاقت ور جزو نکالا جس سے مچھر مار دوا بن سکتا ہے ۔

اس نامیاتی مائع کا نام ’پائی پیرونائل بیوٹاآکسائیڈ ( پی بی او) ہے جو ایڈس ایچپٹائی کے لاروا کو بہت تیزی سے ہلاک کرتا ہے۔ اس لئے یہ کیمیکل ایک ماحول دوست اور محفوظ مچھر مار دوا بن سکتا ہے۔

اگر اس کو یوگینول کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو اس سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، یوگینول انسانوں کے لیے بہت ہی کم زہریلا ہے اور اسے استعمال کرنے سے ماحول پر منفی اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔ ماہرین کے مطابق کم خرچ کیمیکل کو اگر کھڑے پانی اور دیگر اقسام کے تالابوں میں ملایا جائے تو فوری طور پر مچھرے کے تمام کیڑے فنا ہوجاتے ہیں۔