موذن کی موت کے بعد سعودی میں مزید مساجد بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-02-2021
پھر کورونا کا سایہ
پھر کورونا کا سایہ

 

ریاض ۔ موذن می موت کے بعد سعودی مساجد بند سعودی عرب میں ایک بار پھر کورونا کا سایہ سعودی عرب میں متعدد نمازیوں میں کورونا کی تشخیص اور ایک موذن کی موت پر مزید مساجد کو عارضی ‏طور پر بند کر دیاریا گیا ہے۔ وزارت اسلامی امور کی جانب سے نمازیوں کواس حکم پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت ‏کی ہے۔ساتھ ہی کہا ہے کہ کورونا کی کوئی بھی علامت محسوس ہو تو ٹیسٹ کے بغیر مسجد میں آنے سے گریز کیا جائے۔

وزارت نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نمازی مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوجائے وہ مسجد میں نہ آئے اور ‏تمام نمازیں گھر میں ہی ادا کرے۔وزارت کے مطابق وادی الدواسر میں ایک موذن کی موت اورکچھ نمازیوں میں کورونا کی تشخیص ہونے پر مزید ‏‏مساجد کو عارضی طور پر بند کر کے سینیٹائزینگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

تین روز کے دوران نمازیوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 32 مساجد کو وقتی طور پر بند کیا گیا جس میں سے ‏‏13 کو صفائی اور تحفظ کے مکمل انتظامات کے بعد کھول دیا گیا۔مساجد کھلنے اور بند کرنے کے اوقات سمیت اذان اور تکبیر کے دورانیہ کو مزید کم کر دیا گیا۔ سماجی فاصلے اور کم سے کم عوامی میل جول کی ضروری سرگرمیوں میں بھی لوگوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مساجد میں ہونے والے تمام دعوتی اجتماعات اور سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے اور آئندہ سے تمام پروگرامات آن لائن منعقد کیے جائیں گے۔نماز جمعہ کے لیے جامع مساجد اذان سےدس منٹ قبل کھولی جائیں گی اور نماز کے دس منٹ بعد بند کر دی جائیں گی۔