منکی پاکس: دائرہ محدود، .منتقلی بہت کم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2022
منکی پاکس: دائرہ محدود، .منتقلی بہت کم
منکی پاکس: دائرہ محدود، .منتقلی بہت کم

 

 

دبئی:متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’منکی پاکس‘ کا دائرہ بنیادی طور پر محدود رہتا ہے۔ ایک انسان سے دوسرے انسان کو یہ وائرس بہت کم لگتا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق امارات کی حکومت نے منکی پاکس کے حوالے سے بدھ کو آگاہی مہم شروع کی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ’ امارات میں منکی پاکس کے حوالے سے وبائی صورتحال قابو میں ہے۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر اس کے کیسز کی اطلاع نہیں دی جائے گی جب بھی غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوگی تو آگاہ کیا جائےگا‘۔ وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فاطمہ العطار نے کہا کہ’ امارات نے گزشتہ دو برسوں کے دوران معاشرے کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں اور صحت کے شعبے کو مضبوط بنایا‘۔ انہوں نے بتایا کہ’ منکی پاکس‘ کی نمایاں علامتوں میں بخار، شدید تھکاوٹ کا احساس، شدید درد، خارش، ایک سے تین دن تک بخار اور انفیکشن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کے درمیان کا عام طور پر 5 سے 21 دن کا وقفہ ہوتا ہے‘۔