موڈرنا: اینٹی کورونا ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لئے منظوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
موڈرنا: اینٹی کورونا ویکسین
موڈرنا: اینٹی کورونا ویکسین

 

 

 نئی دہلی :ڈرگ کنٹرولر جنرل (ڈی سی جی آئی) نے منگل کے روز امریکی کمپنی ’موڈرنا‘ کی اینٹی کورونا ویکسین کوویکس کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دے دی ہے۔

سپلا نے امریکی دوا کمپنی کی درآمدات کے لئے ڈی سی جی آئی کو درخواست بھیجی تھی۔ موڈرنا ویکسین کی منظوری کے بعد اب ہندوستان میں استعمال کے لئے دستیاب کورونا ویکسینوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ملک میں کوویشیلڈ ، کوویکسین اور اسپوتنک کا ہنگامی استعمال کیا جا رہا ہے۔ منگل کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس میںنیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پال نے بتایا کہ سپلا نے ہندوستان میں موڈرناکی ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے منظوری طلب کی تھی ، جو انہیں دی گئی ہے۔ موڈرنا کی ویکسین کا ہنگامی استعمال اب ہندوستان میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

سپلا نے پیر کے روز ایک درخواست دے کر’موڈرنا‘کے کووڈ۔ 19اینٹی کورونا ٹیکے کی درآمدات کے لئے اجازت طلب کی تھی، جس میں ڈی سی جی آئی کے 15اپریل اور یکم جون کے نوٹس کا حوالہ دیا گیا تھا۔ اس نوٹس میں کہا گیا تھاکہ اگر ٹیکے کو ای یواے کے لئے یو ایس ایف ڈی اے کے ذریعہ اجازت دی جاتی ہے تو ٹیکے کو بغیر ’بریجنگ ٹرائل‘ مارکیٹنگ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔