کورونا میں زچگی کے دوران اموات کی شرح میں اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
کورونا  میں زچگی کے دوران موات کی شرح میں اضافہ
کورونا میں زچگی کے دوران موات کی شرح میں اضافہ

 

 

نئی دہلی

چین سے نکل کر پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لینے والا موزی مرض کورونا کی دوسری لہر آ چکی ہے ۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے بچا ہوا نہیں ہے ۔ وباء سے متاثرہ مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 

اس دوران ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا کے اس دور میں زچگی کے دوران اموات کی شرح ایک تہائی بڑھی ہے۔

ایک برطانوی تحقیق میں ہونے والے انکشاف کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے دوران مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح ایک تہائی بڑھی ہے۔ 

 تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے خواتین اور نوزائیدہ بچوں پر بدترین نتائج مرتب ہوئے۔

برطانوی تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوڑونا کے سبب کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کم آمدنی والے ممالک میں ماؤں اور بچوں کی اموات واقع ہوئیں ہیں ۔