وزن کم کرنے اور فٹ رہنے کے لیے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-10-2022
وزن کم کرنے اور فٹ رہنے کے لیے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟
وزن کم کرنے اور فٹ رہنے کے لیے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟

 

 

آواز ویب ڈیسک: روزانہ چہل قدمی سے آپ فٹ رہ سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو روز آٹھ ہزار قدم چلنا چاہیے۔ آغاز میں شاید یہ آپ کے لیے تھوڑا مشکل ہو، لیکن اپنے طرز زندگی میں تھوڑی بہت تبدیلی کر کے آپ یہ ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہرین نے روزانہ قدموں کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ ٹِپس دی ہیں جو آپ کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔

. سیڑھیوں کا استعمال کریں

لِفٹ یا ایلیویٹر سے آپ آسانی سے اوپر والی منزل پر جا سکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے، لیکن اگر آپ قدموں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں تو سیڑھی کا استعمال اس کے لیے بہترین چوائس ہے۔

. گاڑی کو مارکیٹ سے دور پارک کریں

مارکیٹ یا سٹور کے سامنے کار پارک کرنے سے آپ کو آسانی محسوس ہوتی ہے، لیکن اسے تھوڑا دور پارک کرنے سے آپ آسانی سے چند سو قدموں کی تعداد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے کئی سٹورز پر جانا ہو تو آپ ایک ہزار سے زیادہ قدم بڑھا سکتے ہیں۔

. دن کا آغاز متحرک طریقے سے کریں

اگر آپ دن کا آغاز واک سے کرتے ہیں تو آپ کو دن کے باقی حصوں میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی اور آپ اپنا ہدف آسانی سے پورا کر سکیں گے

لنچ یا فارغ اوقات میں واک کریں

دوپہر کے کھانے کے بعد یا دن میں کسی بھی وقت آپ کے پاس جب فارغ وقت ہو تو اپنے قدموں کی تعداد بڑھانے کے لیے واک کریں۔ اس طرح سے آپ کو اپنا ہدف پورا کرنے میں آسانی ہو گی۔

. الارم لگائیں اگر آپ کو بھولنے کی عادت ہے تو موبائل فون یا سمارٹ واچ پر الارم لگانے سے آپ کو متحرک رہنے میں مدد ملے گی۔ اگر آپ دفتر میں ڈیسک پر کام کرتے ہیں تو خود کو متحرک رکھنے کے لیے بریکس لی -

  . کھانے کے بعد مختصر واک کریں کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کے بعد 10 سے 15 منٹ واک کرنے سے خوراک ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ یہ عادت ڈال لیتے ہیں تو دن میں 30 منٹ سے زیادہ واک کر سکتے ہیں اور آپ کے قدموں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

موبائل فون پر بات کرتے ہوئے واک کریں

چاہے زوم کال ہو یا موبائل فون پر کسی کی کال آئی ہو آپ بات کرتے ہوئے چلنے کی کوشش کریں اس سے بھی آپ قدموں کی تعداد بڑھا سکتے ہیں

. روز مرہ کے کاموں میں واک شامل کریں پورے دن میں آپ جو بھی ضروری کام کرتے ہیں اور وہ آپ کی روٹین کا حصہ ہیں ان میں واک کو بھی شامل کریں۔ یہ سمجھیں کہ یہ بھی ایک ضروری کام ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ اس طرح آپ کے قدموں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا