اندور ہندوستان کا صاف ترین شہر کیسے بنا؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2022
اندور ہندوستان کا صاف ترین شہر کیسے بنا؟
اندور ہندوستان کا صاف ترین شہر کیسے بنا؟

 

 

اندور : مدھیہ پردیش کی تجارتی راجدھانی اندور ایک بار پھر ملک کا سب سے صاف شہر بن گیا -کیسے بن گیا اندورن ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر- یہ کوئی معمولی جدوجہد نہیں, یہ کوئی خالص سرکاری کوشش نہیں- یہ صرف عوامی پہل  کا نتیج نہیں،بلکہ مشترک کوشش کا نتیجہ ہے-جہاں روزانہ ایک ہزار 900 ٹن کچرے کو پراسیس کیا جاتا ہے اور اس شہر نے مسلسل چھٹی بار ملک کے ’صاف ترین شہر‘ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

حکام نے ریاستوں کی جانب سے کرائے گئے سالانہ صفائی سروے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اندور کو پہلا، سورت کو دوسرا اور ناوی ممبئی کو تیسرا نمبر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اندور میں کچرے کی پراسسینگ سے مقامی حکومت کروڑوں روپے کماتی ہے اور مقامی بسوں کو بھی چلانے میں مدد کرتی ہے۔ 

کچرے میں سے خشک اور گیلے کے درجے عام ہیں، اندور میں کچرے کو اٹھاتے وقت ہی چھ درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے اس شہر کی آبادی 35 لاکھ ہے اور اس کو ریاست کا کمرشل دارالحکومت بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اندور میں کچرا ڈالنے والے ڈرم بھی موجود نہیں، اس کے باوجود شہر میں 1200 ٹن خشک اور 700 ٹن گیلا کچرا اٹھایا جاتا ہے۔

اندور کی میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صفائی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئیر مہیش شرما نے بتایا کہ ’ہمارے پاس 850 گاڑیاں ہیں جو گھروں اور کمرشل علاقوں سے کچرا اٹھاتی ہیں اور کو چھ درجوں میں الگ کرتی ہیں۔

ان گاڑیوں میں ہر قسم کے کچرے کے لیے الگ خانے مختص ہیں، مثلا صفائی والے استعمال شدہ نیپکن الگ خانے میں جاتے ہیں۔ مہیش شرما کے مطابق کچرا اٹھاتے وقت اس کو الگ الگ حصوں میں ڈالنا ہی اس کے پراسیسنگ کو آسان بنا دیتا ہے۔

اندور شہر کی انتظامیہ کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا بائیو سی این جی پلانٹ گیلے کچرے سے چلتا ہے اور ایشیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔

رواں سال فروری میں وزیراعظم نریندر مودی نے روزانہ 550 ملین ٹن کچرا پراسیس کرنے والے اس پلانٹ کا افتتاح کیا تھا جس پر 150 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔ یہ پلانٹ 17 سے 18 ہزار ٹن بائیو سی این جی اور 10 ٹن آرگینک کھاد تیار کرتا ہے۔