ووہان میں بھی کورونا کی واپسی کا خوف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-01-2021
ووہان میں کورونا کا ایک اوردور
ووہان میں کورونا کا ایک اوردور

 

چین کا ووہان شہرایک بار پھر کورونا کے کیسزکے سبب سرخیوں میں ہے،اس شہر کو کورونا کی ’جائے پیدائش‘ مانا جاتا ہے ،جہاں سب سے پہلے لاک ڈائون لاگو ہوا تھا۔جس کا اب سال مکمل ہونے کے موقع ہر چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ ہفتے کے روز 107 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے بکہ  اس سے ایک روز قبل 103 کیسز سامنے آئے تھے۔کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے کیسز میں 90 مقامی سطح پر پھیلاؤ کے کیسز تھے۔ووہان میں موت کا رقض ہوا تھا لیکن دنیا کے سب   سے پہلے اور سب سے سخت لاک ڈائون کے سبب وبا پر قابو پالیا گیا تھا۔اب ایک بار پھر ووہان خوف زدہ ہے۔اس کے ساتھ ووہان کی صنعتوں پر بھی برا اثر پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے باوجود میں ووہان میں لائٹ لائف کا آغاز ہوگیا ہے ۔