افطارمیں لذیذ چکن ،چیز پکوڑے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
چکن ،چیز پکوڑے
چکن ،چیز پکوڑے

 

 

رمضان کا بابرکت مہینہ چل رہا ہے، ایسے میں لوگ عبادات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کا بھی خاص اہتمام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گھروں میں ذوق و شوق سے انواع اقسام کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔ افطار میں آپ لذیذ چیز پکوڑے کو بھی آزماسکتی ہیں.

چیز پکوڑے کے لئےدرکار اجزاء:

کاٹیج چیز۔ ایک کپ

بیسن۔ ایک پیالی

انڈہ۔ ایک عدد

چکن کیوب۔ ایک عدد

لال مرچ۔ چار عدد (باریک کٹی ہوئی )

ہری مرچ۔ چھ عدد

ہرا دھنیا۔ حسب ضرورت

میٹھا سوڈا۔ ایک چٹکی

دہی۔ ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

تیل۔ حسبِ ضرورت

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب:

ایک پیالے میں بیسن، انڈہ ، دہی، میٹھا سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔

اب اس میں کاٹیج چیز شامل کردیں۔

پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس آمیزے کے پکوڑے تل لیں۔

جب پکوڑے گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔

چیز سے بنے گرم گرم پکوڑے املی کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔