اے ایم یو ۔ دانتوں کےعلاج کےلئےفوٹو گرافی کی باریکیاں سیکھ رہے ہیں ڈاکٹر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
کورونا نے بہت کچھ سیکھا دیا
کورونا نے بہت کچھ سیکھا دیا

 

 

ریشما /علی گڑھ

کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے۔جب وقت پڑتا ہے اور ضرورت سامنے آتی ہے تو انسان اس کے نئے راستے تلاش کرنے میں سب سے ماہر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی کی راہوں میں ایجادات کا سلسلہ نہ رکا ہے اور نہ ہی رکے گا۔ جب وسائل کی کمی ہوتی ہے یا کوئی مجبوری در پیش آتی ہے تو ومختلف میدانوں میں نئے نئے طریقوں کا استعمال ہوتا ہے۔تاکہ ترقی اور مستقبل کا سفر رک سکے نہ تھم سکے۔ اس کی ایک مثال  اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سامنے آئی ہے۔کورونا کے دوران جب سب ایک دوسرے سے دور تھے اور دنیا ٹھپ ہوگئی تھی  تو اس وقت ڈاکٹر اور مریض بھی آن لائن علاج کا طریقہ استعمال کررہے تھے اور اسی طریقہ کے سبب اور بھی راہیں کھلیں ۔جس کے تحت اب دانتوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر بہتر علاج کی فراہمی کے لئے فوٹو گرافی کی بنیادی باتیں سیکھ رہے ہیں۔

یہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے۔ ایک آن لائن کلاس کے دوران،دانتوں کے علاج میں فوٹو گرافی کے کردار کے بارے میں بتایا گیا ، جس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جے این میڈیکل کالج کے طلباء بھی فوٹو گرافی پر توجہ دے رہے ہیں۔

کالج کے پرنسپل آر کے تیواری اور پروفیسر ڈیویا ایس۔ شرما کا یہ بھی ماننا ہے کہ لاک ڈاؤن جیسے مواقع پر اس کا کردار مزید بڑھتا ہے۔اس طرح فوٹوگرافی دانتوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتی ہے اے ایم یو میں ، ڈاکٹر ضیاء الدین ڈینٹل میڈیکل کالج و اسپتال ہے۔ کالج کی پروفیسر دیویہ ایس شرما نے کہا "اب جب ہمارے طلبا فوٹو گرافی کی بنیادی باتیں سیکھ رہے ہیں ، تو یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ سورج کی روشنی اور ٹیوبل لائٹ یا ایل ای ڈی لائٹ میں فوٹو کھینچنا اس کے رنگ میں کافی فرق پڑتا ہے۔

اگر ہم مریض سے دانت نکال رہے ہیں اورنیا لگا رہے ہیں تو کوشش ہے کہ مصنوعی دانت کا رنگ بالکل وہی ہونا چاہئے جس طرح ہم نکال رہے ہیں۔ جب پہلی تصویر کھینچی گئی تودانتوں کے رنگ میں فرق تھا لیکن اب فوٹو گرافی کی باریکیاں سیکھنے سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اب ہم کسی بڑے کیمرے کے ساتھ ایک بہت بڑا کیمرہ استعمال کرنے کے بجائے موبائل سے یہ کام کرسکیں گے۔

لاک ڈاؤن جیسے مواقع پر یہ ایک بڑا فائدہ ہوگا کالج کے ڈاکٹر صدف کا کہنا ہے ، "کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ہر طرح کے او پی ڈی بند کردیئے گئے تھے۔ لیکن دانتوں میں کسی بھی قسم کا درد،بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہم لوگوں سے فون پرعلاج کر رہے تھے۔ جب دانت میں تکلیف ہو رہی تھی تو مریض سے بھی تصاویر طلب کی گئی تھیں۔ ان کے مریضوں کے مطابق وہ روشنی میں تصاویر بھیج رہے تھے۔ لیکن اب جب ہمارے ڈاکٹر فوٹو گرافی سیکھ رہے ہیں ۔

جب ضرورت پڑنے پر لاک ڈاؤن کی صورت میں وہ فوٹو لینے سے پہلے مریضوں کو بتاسکیں گے کہ انھیں کس طرح کی روشنی لینی ہوگی اور کسی زاویے سے۔ کیونکہ اگر تصویر کا زاویہ درست ہے تو ، پھر دانت کی تکلیف بھی درست ہے اور جلد ہی سمجھا جاتا ہے۔