الشفاء بلڈ ڈونر کلب: خدمت خلق مذہب کی تفریق کےبغیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
الشفاء بلڈ ڈونر کلب: خدمت خلق مذہب کی تفریق کےبغیر
الشفاء بلڈ ڈونر کلب: خدمت خلق مذہب کی تفریق کےبغیر

 

 

سراج انور/ پٹنہ

یوں تو مسلم معاشرے میں خدمت خلق کے متعدد کاموں کو انجام دیا ہے، لیکن الشفا بلڈ ڈونر کلب نے اس جذبے کو ایک نئی پہچان دی ہے ۔ جماعت اسلامی بہار کی پہل پر الشفاء بلڈ ڈونر کلب نے پٹنہ کے مدرسے شمس الہدیٰ میں خون کو عطیہ کرنے کے لئے کیمپ لگایا گیا جس میں جس میں 25 سے زیادہ لوگوں نے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا اور خون کا عطیہ دیا ۔

خاص بات یہ ہے کہ غیر مسلم بھائیوں نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ نئے لوگوں میں اس حوالے سے کافی جوش دیکھنے کو ملا ۔

خون کے عطیے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے نہ صرف انسانی زندگی بچانے میں مدد ملتی ہے بلکہ سماج کے درمیان باہمی اتحاد و اتفاق کو بھی فروغ ملتا ہے۔

زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن ایک نعمت کی طرح ہے۔ جماعت اسلامی بہار کے صوبائی صدر رضوان احمد اصلاحی نے بتایا فلاح انسانیت اور خدمات خلق کے لئے الشفاء بلڈ ڈونر کلب گزشتہ پندرہ سالوں سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انقعاد کر رہا ہے ۔

خون کا عطیہ کرنے والوں میں وکاس کمار، مبشر ضیاء اور افضل تاج بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس نیک کام نے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے اور ہمیں مزید کام کرنے کے لئے ترغیب دی ۔

اس کیمپ میں تنویر عآلم ، محمد رضوان ، عبد الرحمن ، مسیح الرحمن ، شاہد سلطان ، محمد شہباز ، شبہم راج ، احمد جلال ، حامد اختر، ریحان عمر خان ، شہباز علی خان ، شوکت علی ، یاسر خان ، محمد منظور ، محمد سیف الاسلام ، ، وکاس کمار، مبشر ضیاء اور افضل تاج سمیت متعدد لوگوں نے خون کا عطیہ دیا ۔