واٹس ایپ: تصاویر اور ویڈیوز کے معیار میں آئے گی بہتری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
معیار میں آئے گی بہتری
معیار میں آئے گی بہتری

 

 

 نئی دہلی: عام طور پر لوگوں کی یہی شکایت تھی کہ واٹس ایپ پر فوٹو اور ویڈیوز کی کوائلٹی متاثر ہوتی ہے اور ایچ ڈی فوٹوز نہیں بھیجے جاسکتے ہیں۔ لیکن اب یہ مسئلہ حل ہونے والا ہے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت ایپ میں اس وقت 2 فیچرز کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں جاری ہے۔

 دونوں فیچرز سے صارفین کو تصاویر اور ویڈوز بھیجتے ہوئے ہائی کوالٹی فائل بھیجنے کے لیے 3 آپشن مل جائیں گے۔

 آٹو، بیسٹ کوالٹی اور ڈیٹا سیور نامی یہ آپشنز صارفین کو دستیاب ہوں گے اور وہ ان کے مطابق فائلز کو سینڈ کرسکیں گے۔

 اگر یہ فیچر اسی شکل میں تمام صارفین کے لیے جاری کیا جاتا ہے تو انٹرنیٹ اسپیڈ خراب ہونے پر فائل کو مزید کمپریسڈ کرنے پر مجبور کرے گا یا اچھے انٹرنیٹ پر ہائی کوالٹی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس وقت ہائی کوالٹی فوٹو یا ویڈیو کو بھیجنا ہو تو ان کو بطور امیج یا ویڈیو کی بجائے ڈاکومنٹ کے طور پر سینڈ کرنا پڑتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

 فی الحال یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ بیٹا ایپ میں ہے اور آئی او ایس نہیں۔

امیج اور ویڈیو کوالٹی سیٹنگز اب واٹس ایپ کے ان فیچرز کا حصہ بن گیا ہے جو اب تک بیٹا ورژن میں ہی دستیاب ہے۔

اس فیچر کی آزمائش کافی عرصے سے جاری ہے اور حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے تصدیق کی تھی کہ اس فیچر کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔