واٹس ایپ چیٹ پر نیا فیچر شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-04-2022
واٹس ایپ چیٹ پر نیا فیچر شروع
واٹس ایپ چیٹ پر نیا فیچر شروع

 

 

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھر صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے چیٹ کی آسانی پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے ایک نیا ٹول متعارف کرائے گا جسے 'آرڈر' کا نام دیا گیا ہے، یہ ٹول واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے شارٹ کٹ کا کام کرے گا۔

بیٹا انفو نے اسی حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا۔ جیسا کہ اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیٹ ایکشن شیٹ میں "آرڈر" کے نام سے ایک نیا چیٹ شارٹ کٹ شامل کیا جائے گا۔

دراصل اس فیچر کے تحت بزنس اکاؤنٹس کسٹمرز کے لیے اپنی پراڈکٹ کا آرڈر ترتیب دے سکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے بزنس صارفین پروڈکٹ، مقدار اور قیمت مینشن کرکے اپنے کسٹمر کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔

فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا جائے گا جب کہ بعد ازاں ممکنہ طور پر اس فیچر میں ترمیم کرکے اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔